ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل  تحصیلدار دفتر کو منتقل نہ کرنے کا مطالبہ؛ اے سی کو میمورنڈم

بھٹکل  تحصیلدار دفتر کو منتقل نہ کرنے کا مطالبہ؛ اے سی کو میمورنڈم

Fri, 12 Nov 2021 19:25:29    S.O. News Service

بھٹکل :12؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز) بھٹکل شہری علاقےکی سوسگڑی روینیو  آفس اور تحصیلدار دفتر کو انجمن کالج روڈ پر واقع منی ودھان سبھا کے عقب میں پرانی اے سی آفس میں  منتقل نہ کرنےکا مطالبہ لےکر کریا شیل گلئیرا بلگا کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم دیاگیا ۔

تعلقہ روینیوآفس اس وقت جس مقام پر یعنی میونسپالٹی کے پڑوس میں اپنے یومیہ کاموں کو انجام دے رہی ہے اس سے شہر کے سبھی عوام کو سہولت بھی ہے۔ عوام کو جب بھی ضرورت ہوتی ہے وہ بڑی آسانی سے تحصیلدار دفتر پہنچ کر اپنا کام کروالیتے ہیں۔ لیکن ہمیں اطلاع موصول ہوئی ہےکہ متعلقہ مقام سے تحصیلدار دفتر انجمن کالج روڈ پر واقع پرانی اے سی دفتر کو منتقل کرنے کا افسران پردباؤ بنایاجارہاہے۔ دفتر کی منتقلی عوامی سہولیات کی نگاہ سے ٹھیک نہیں ہے۔منتقلی کی ہم کڑی مذمت کرتےہیں۔ کسی حال میں بھی تحصیلدار دفتر کو منتقل نہ کیاجائے اور جو سرکاری عمارتیں خالی ہیں وہاں دوسرے محکمہ جات کے دفاتر منتقل کرتےہوئے بہتر خدمات انجام دیئے جائیں۔ اس موقع پر گلئیرا بلگا کے عہدیداران وغیرہ موجود تھے۔


Share: